(24نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہےکہ پنجاب حکومت صوبے کی عوام کو صحت کی معیاری خدمات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازنےہسپتال میں ڈےکیئر نئے وارڈ کا افتتاح کردیا.وزیر اعلیٰ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ صوبائی حکومت پنجاب کے دور دراز علاقوں میں ڈاکٹروں کی کمی پر قابو پانے کے لیے کوششیں کر رہی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ قومی خزانے کا ایک ایک پیسہ عوام کا ہے اور حکومت اس رقم کو صحت کے شعبے کی بہتری پر خرچ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
مریم نواز نے چلڈرن ہسپتال کا دورہ کیا جہاں ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے وزیراعلیٰ کو ہسپتال میں موجود علاج معالجہ کی سہولت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ نےہسپتال میں بچوں کی صحت کیلئےنئی عمارت کی تعمیر بارے ایم اویو پر دستخط بھی کیے۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے چلڈرن ہسپتال میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانےکااعلان کرتے ہوئے چلڈرن ہسپتال آئی سی یو کے فنڈڑ کے اجرا اور جلد تکمیل کی ہدایت کے ساتھ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر پر ہسپتال بناتے ہوئے صوبائی وزرا کو روزانہ ہسپتال کا وزٹ کرنے کی ہدایت کی۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ڈے کیئر سنٹر کا دورہ کیا اور دستیاب سہولتوں کا جائزہ لیا۔اُنہوں نے ڈےکیئر سینٹر کے سٹاف کو بچوں کا خیال رکھنے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے چلڈرن اینڈ و کرنالوجی وارڈ کا بھی دورہ کیا اور مریض بچوں کے والدین سے ملاقات کرتے ہوئے ایم ایس کو مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت کی۔
مزید پڑھیں: مفت سولر پینل تقسیم کا منصوبہ ، کون لوگ درخواست دینے کے اہل ؟
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکےہمراہ تھیں. صوبائی وزراخواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ تھے.اس موقعہ پر ایم پی اے ثانیہ عاشق،ڈاکٹر عدنان خان ،سیکرٹری ہیلتھ علی جان، سیکرٹری انفارمیشن احمد عزیز تارڑ ودیگرحکام موقع پرموجود تھے۔