زمبابوے کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

Apr 29, 2021 | 09:43:AM
زمبابوے کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان اور زمبابوے کےدرمیان کھیلی جانے والی 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ  آج  ہرارے میں کھیلا جارہا ہے۔ زمبابوے نے ٹاس جیت کر قومی ٹیم کیخلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیر یز کی فتح کے بعد ٹیسٹ سیریز میں بھی فتح کے لئے پر امید ہے، کھلاڑیوں نے ٹیسٹ میچز کیلئے  بھرپور پریکٹس کی ہے ۔ دوسری جانب زمبابوے کی ٹیم بھی ٹی ٹوینٹی سیریز میں ہار کے بعدٹیسٹ سیریز میں فتح  کی امید ہ لے کر میدان میں اترے گی ۔ پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کے امکانات ہیں ، یاسر شاہ کی جگہ زاہد محمود کو  اس ٹیسٹ میں شامل کیا جا سکتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی ، لاہور اور اسلام آباد میں آج  افطار  کے اوقات