دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں تھانوں میں بند ہوں گی: سی ٹی او لاہور

Oct 28, 2023 | 11:34:AM
دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں تھانوں میں بند ہوں گی: سی ٹی او لاہور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری) سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز کا کہنا ہے کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں تھانوں میں بند ہوں گی۔

باغوں کا شہر کہلانے والا پنجاب کا صوبائی دارالحکومت لاہور پاکستان کے آلودہ شہروں میں سرفہرست ہے، فضائی آلودگی ہو یا زمینی آلودی، شور کی آلودگی ہو یا پھر آبی آلودگی شہر لاہور ہر طرح سے باقی تمام شہروں کو پیچھے چھوڑے ہوئے ہے۔ فضائی آلودگی کو ختم کرنے کے لئے سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز کے حکم پر سموگ پھیلانے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نوٹوں کی بارش، لوگوں کی دوڑیں لگ گئیں

اب تک شہر لاہور میں دھواں چھوڑنےوالی 1900 گاڑیاں بند جبکہ 7 ہزار چالان ٹکٹس جاری کیے جا چکے ہیں، لاہور میں سموکی وہیکلز کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران رواں ہفتے میں 1912 گاڑیاں شہر کے مختلف تھانوں میں بند کرا دی گئیں، 7 ہزار سے زائد سموکی وہیکلز کو 2،2ہزار کے چالان ٹکٹس جاری کئے گئے، بغیر ترپال، بغیر ڈھانپے ڈمپر، ٹرالیوں اور دیگر لوڈر گاڑیوں کو بھی بند کیا جارہا ہے، شاہراہوں پر دھول، مٹی، ریت و دیگر گندگی پھیلانے والوں گاڑیوں کے چالان کئے جارہے۔

سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز کا کہنا ہے کہ اب دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں تھانوں میں بند ہوں گی، ماحولیاتی آلودگی و سموگ کے خاتمے کیلئے مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔

سی ٹی او لاہور نے ڈی ایس پی ماڈل ٹاؤن کو صوئے آصل، ڈی ایس پی صدر کو ٹھوکرنیاز بیگ پر خود کارروائی کرنے، ڈی ایس پی شاہدرہ کو راوی پل اور ڈی ایس پی مغلپورہ کو ہربنس پورہ اور مناواں ناکہ لگانے کا حکم جاری کر دیا۔