گاڑیاں سستی ہوگئیں

Oct 28, 2023 | 10:50:AM
 پاکستان میں چنگان موٹرز نے اپنی نئی گاڑیوں کی قیمت میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان میں چنگان موٹرز نے اپنی نئی گاڑیوں کی قیمت میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا۔

گاڑیوں کی معلومات فراہم کرنے والی ویب سائٹ ‘پاک وہیلز’ کے مطابق اوشان ایکس 7 فیوچر سینس’ کی قیمت میں ڈھائی لاکھ روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 89 لاکھ 49 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح ‘ اوشان ایکس 7 کمفرٹ’ کی قیمت میں ڈھائی لاکھ روپے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 82 لاکھ 99 ہزار روپے پر پہنچ گئی ہے۔

چنگان کی ‘ ایلسون لو میرے’ کی قیمت میں ساڑھے چار لاکھ روپے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 45 لاکھ 49 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ ’ایلسون کمفرٹ ڈ سی ٹی ‘ کی قیمت میں ساڑھے تین لاکھ روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور اس کی نئی قیمت 43 لاکھ 49 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

چنگان کی ‘ایم 9 سریا’ کی قیمت میں ساڑھے 3 لاکھ روپے کی کمی کے بعد 21 لاکھ 79 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ گاڑیوں کی نئی قیمت کا اطلاق 27 اکتوبر سے ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں: کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد گرفتار 

یاد رہے کچھ روز قبل انڈس موٹرز نے بھی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا۔ انڈس موٹرز نے مختلف ماڈلز کی گاڑیوں پر 1 لاکھ سے 13 لاکھ تک کی کمی کی تھی۔ یارس کی 1.3 کی قیمت میں 1 لاکھ کمی سے 43 لاکھ 99 ہزار روپے کی ہوگئی ہے جبکہ یارس آٹو میٹک بھی 1 لاکھ کمی سے 46 لاکھ 89 ہزار کی ہو چکی ہے۔

اس کے علاوہ کورولا 1.6 مینول کی قیمت 2 لاکھ کمی سے 59 لاکھ 69 ہزار روپے کی کمی کی گئی ہے جبکہ یالٹس گرینڈی کی قیمت میں 2 لاکھ 30 ہزار روپے کمی سے 71 لاکھ 89 ہزار روپے ہوگئی ہے۔