کینیڈین فوج نے ریچھ کو اعزازی ماسٹر کارپورل کا عہدہ دے دیا

Nov 28, 2020 | 09:26:AM
کینیڈین فوج نے ریچھ کو اعزازی ماسٹر کارپورل کا عہدہ دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

24نیوز : کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کے چڑیا گھر میں کینیڈین فوج نےموجود  قطبی ریچھ کی پانچویں سالگرہ کو انوکھے انداز میں منایا۔ انہوں نے  جونو  نام کے اس ریچھ کو اعزازی ماسٹر کارپورل کا عہدہ دے دیا۔


  

تفصیلات کے مطابق چڑیا گھر  کی انتظامیہ کی جانب سے  اعلان کیا گیا کہ چوتھی کینیڈین ڈویژن اور جوائنٹ ٹاسک فورس سنٹرل کے کمانڈر بریگیڈئیر جنرل کونراڈ میالکوسکی نے جونو ریچھ کو اعزازی ماسٹرکارپورل کا اعزاز دیا۔

جونو  ریچھ جنگ عظیم اوّل  اور دوم میں حصہ لینے والے فوجیوں کی یاد منانے  کے دن پیدا ہوا تھا۔ جنگ عظیم دوم میں جونو کے ساحل پر کینیڈا کی فوج کے اترنے کی  مناسبت سے  اس ریچھ کو بھی جونو کا نام دیا گیا۔