یوم تکبیر پاکستانی قوم ہی نہیں عالم اسلام کیلئے بھی فخر کا دن ہے, مریم نواز

May 28, 2024 | 10:18:AM
یوم تکبیر پاکستانی قوم ہی نہیں عالم اسلام کیلئے بھی فخر کا دن ہے, مریم نواز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ یوم تکبیر پاکستانی قوم ہی نہیں عالم اسلام کیلئے بھی فخر کا دن ہے۔

یوم تکبیر کے تاریخ ساز دن پر خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ قوم کو مبارک باد پیش کرتی ہوں، دفاع وطن کا مشن سر انجام دینے والی ٹیم کے ہر فرد کو سلام، پاکستان کو پہلی ایٹمی طاقت بنانے والے نواز شریف کو بھی سلام۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ یوم تکبیر پاکستانی قوم ہی نہیں عالم اسلام کیلئے فخر کا دن ہے، ایٹمی پروگرام پاکستان کے مضبوط دفاع کی علامت ہے, پاکستانی قوم آج بھی نواز شریف کے جراتمندانہ فیصلوں کی معترف ہے، مضبوط دفاع کیلئے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا، اب اقتصادی لحاظ سے ناقابل تسخیر بنانا ہمارا مشن ہے۔

مریم نواز کامز یدکہنا ہے کہ نواز شریف بکا نہیں، جھکا نہیں، ایسے عظیم شخص کی بیٹی ہونے پر فخر ہے، آج ہمیں اتحاد و یکجہتی، محنت و ہمت برداشت و رواداری کے عزم کا اعادہ کرنا ہے۔