وزیراعلیٰ پنجاب نے بڑا اعلان کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے گریٹر اقبال پارک میں جلسوں پر مکمل پابندی لگانے کی اصولی منظوری دیدی۔
وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی زیرِ صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں یہ منظوری دی گئی،اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ تاریخی پارک کو جلسوں کے لئے استعمال کرنا کسی طور پر مناسب نہیں،گریٹر اقبال پارک غریب آدمی کا پارک ہے، کسی صورت داخلہ فیس عائد نہیں کروں گا۔
گریٹر اقبال پارک میں داخلہ فیس لگانے کی تجویز مسترد کرتے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب نے متعلقہ حکام کو پارکس اینڈ ہارٹیکلچر کا بورڈ جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی،عوام کو ہر صورت مسائل سے نکالیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی مشکل سے دوچار۔بڑی خبر سامنے آ گئی