سندھ میں پانی کی  قلت۔ چاول اور کپاس کی کاشت خطرے میں پڑگئی  

May 28, 2021 | 10:56:AM
سندھ میں پانی کی  قلت۔ چاول اور کپاس کی کاشت خطرے میں پڑگئی  
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سندھ میں پانی کی شدیدقلت  ہے جس کی وجہ سے کوٹری بیراج پر پانی کی آمد پچھلے سال کے مقابلے میں 50 فیصد کم ہوگئی۔

کوٹری بیراج کی اپ اسکیم سے 10 ہزار 916 کیوسک پانی گزر رہا ہے اور ڈاؤن اسٹریم میں دھول اڑنے لگی ہے جبکہ پانی کی کمی کے باعث چاول اور کپاس کی کاشت خطرے میں پڑ گئی۔

دوسری جانب وزیراعظم نے پانی کی کمی کے معاملے پرآج پھراجلاس بلالیا اور صوبہ سندھ کی شکایات پر ارسا حکام کو بھی طلب کیا گیا ہے جبکہ اجلاس میں سندھ اور پنجاب کے حکام شریک ہوں گے، اجلاس میں پانی کی کمی اور صوبوں کی شکایات کا جائزہ لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ  سہیل انور سیال نے دعویٰ کیا تھا کہ صرف سندھ کے ساتھ پانی کے معاملے پر زیادتی ہورہی ہے، تین صوبوں کی مخالفت کے باوجود ارسا نے ٹی پی کینال کا نوٹیفیکشن جاری کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بدترین لوڈ شیڈنگ: کراچی شہر تاریکی میں ڈوب گیا