امریکا: سابق طالبعلم کی اپنے سکول میں فائرنگ، 3 بچوں سمیت 6 ہلاک

Mar 28, 2023 | 10:39:AM
امریکا: سابق طالبعلم کی اپنے سکول میں فائرنگ، 3 بچوں سمیت 6 ہلاک
کیپشن: پانچ پولیس افسران کی ٹیم میں سے دو افسران نے ملزم کو سکول کی لابی میں گولی مار کر ہلاک کردیا۔ (فوٹو: روئٹرز)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) امریکی ریاست ٹینیسی کے ایک سکول میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک 28 سالہ نوجوان نے تین بچوں کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق پیر کی صبح ٹینیسی کے دارالحکومت نیشویل کے ایک نجی سکول کی عمارت میں مسلح شخص داخل ہوا جس کے پاس دو اسالٹ رائفل اور ایک 9 ایم ایم کی پستول موجود تھی۔

فائرنگ کے واقعے میں تین بچوں کی ہلاکت کے علاوہ سکول عملے کے تین افراد بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

ملزم آڈرے الیزبتھ ہیل کا تعلق نیشویل سے ہے جو اسی سکول سے تعلیم حاصل کر چکا تھا۔پولیس چیف جان ڈریک کا کہنا ہے کہ ملزم کے پاس سکول کی عمارت کے تفصیلی نقشے موجود تھے اور ایک منشور بھی چھوڑ کر گیا ہے جس کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔پولیس چیف نے ملزم کی شناخت ٹرانسجینڈر بتائی ہے تاہم مزید تفصیلات نہیں فراہم کیں۔
پولیس کی جانب سے جاری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حملہ آور نیم خودکار رائفل کے ساتھ سکول کی عمارت میں داخل ہوتا ہے اور ہالز میں گھوم رہا ہے۔پولیس کے مطابق

ملزم کا کوئی سابقہ ​​مجرمانہ ریکارڈ نہیں ہے اور اس واقعے کے محرکات کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔پولیس ترجمان ڈان ایرن نے بتایا کہ میٹروپولیٹن نیوشیل پولیس ڈیپارٹمنٹ کو پیر کی صبح 10 بج کر 13 منٹ پر کالز موصول ہونا شروع ہوئیں، پولیس جب موقع پر پہنچی تو عمارت کی دوسری منزل سے فائرنگ کی آواز آ رہی

تھی۔
ترجمان کے مطابق پانچ پولیس افسران کی ٹیم میں سے دو افسران نے ملزم کو سکول کی لابی میں گولی مار کر ہلاک کردیا۔
صدر جو بائیڈن نے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کانگریس پر زور دیا کہ اسلحے کے استعمال پر قابو پانے کیلئے سخت اصلاحات کی ضرورت ہے۔
صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ اسلحے کے استعمال سے ہونے والے پرتشدد واقعات کی روک تھام کیلئے مزید اقدامات کرنے چاہیئے، یہ واقعات امریکی کمیونٹیوں کو تباہ کر رہے ہیں۔