مکمل لا ک ڈا ئون نہیں کر سکتے۔۔وزیراعظم کا قو م کے نا م اہم پیغام

Mar 28, 2021 | 19:29:PM
مکمل لا ک ڈا ئون نہیں کر سکتے۔۔وزیراعظم کا قو م کے نا م اہم پیغام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )کورونا کی تیسری لہر سے متعلق وزیر اعظم عمران خان کا قو م کو اہم پیغام۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا کی تیسری لہر پہلی دونوں کے مقا بلے میں کہیں زیا دہ خطرنا ک ہے ۔اس لئے جتنی ہو سکے احتیاط کی جائے۔سب سے پہلے تو ما سک پہنیں یہ اس لئے ضروری ہے کہ سا ری دنیا کا یہ تجربہ ہے کہ ما سک پہننے سے اس بیماری کے کم ہونے کے چانس ہو تے ہیں۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس وہ وسائل نہیں کہ ہم لا ک ڈا ﺅن کر سکیں۔اور ملک بند کر دیں۔ایس او پیز پر عملدرآمد سے کو رونا سے بچا جا سکتا ہے۔کو رونا کی تیسری لہر جو بر طانیہ سے آئی اس کی وجہ سے ہسپتال بھر رہے ہیں۔پا کستان نے کو رونا کے دورا ن مثا لی اقدا ما ت کئے۔دنیا بھر میں کورونا کی ویکسین کی کمی ہو رہی ہے۔عوا م ہجو م وا لی جگہ پر جا نے سے گریز کر یں۔
کورونا ویکسین سے متعلق انھوں نے کہا کہ دنیا میں اس کی قلت ہوگئی ہے اور جن لوگوں نے پاکستان کو ویکسین دینے کا کہا تھا وہ بھی اس وقت اپنا وعدہ پورا کرنے سے قاصر ہیں۔ انھوں نے تجویزدی کہ بہتر یہ ہے کہ ابھی سے ایس او پیز پر عمل کریں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ کوئی ایسی جگہ پر نہ جائیں جہاں سے کو رونا تیزی سے پھیلتا ہے۔ ان میں شادی کی تقریبات اور ریسٹورنٹس شامل ہیں۔ کاروبار اور فیکٹریاں بند نہیں کرسکتے لیکن احتیاط لازمی ہے۔اپنے متعلق انھوں نے بتایا کہ کرونا وائرس کی پہلی اور دوسری لہر کے دوران مسلسل ماسک پہننا اور وبا سے محفوظ رہا تاہم سینیٹ الیکشن میں احتیاط نہ کرنے سے وباکاشکارہوا۔
اس سے قبل معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کوروناکی موجودہ لہرپہلی لہر سے زیادہ خطرناک ہے۔ رش والی جگہوں پر جانا کوئی فخر کی بات نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور کے کون سے38 علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈائون ہوگا،جانئے