گلگت بلتستان:2 ماہ کے لئے دفعہ 144 نافذ

Mar 28, 2021 | 14:55:PM
گلگت بلتستان:2 ماہ کے لئے دفعہ 144 نافذ
کیپشن: گلگت بلتستان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)گلگت بلتستان میں مسافر گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے ہونے والی 6 ہلاکتوں کے بعد کشیدہ صورتحال کے پیش نظر  2 ماہ کے لئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  حکومت کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ  گلگت بلتستان میں فائرنگ کرنے، ہتھیار لے کر چلنے اور نمائش پر مکمل پابندی ہو گی۔ یاد  رہے کہ چند روز قبل گلگت بلتستان کے علاقے نلتر پائن میں ایک مسافر گاڑی پر فائرنگ کر کے 6 افراد کو قتل کر دیا گیا تھا۔پولیس نے واقعہ کو پرانی دشمنی قرار دیتے ہوئے مقدمے میں نامزد 16 افراد کو گرفتار کر لیا ہے اور ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا آغاز بھی کر دیا ہے۔