کراچی: کورنگی کے علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ

Mar 28, 2021 | 11:50:AM
کراچی: کورنگی کے علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے علاقے کورنگی میں کرونا وائرس سے متاثرہ کیسز سامنے آنے پر مخصوص علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر آفس سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق کراچی میں ہاٹ سپاٹ ایریا میں 8 کرونا مریضوں کی نشاند ہی پر سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔ مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن کورنگی چکرا گوٹھ، ناصر جمپ، ماڈل کالونی، سعود آباد اور بلال کالونی کے علاقوں میں لگایا گیا ہے۔ لاک ڈاؤن کا نفاذ کورنگی کی 2 سب ڈویژن کی 5 یوسیز میں ہوگا۔ جو 9 اپريل تک نافذ رہے گا۔ مذکورہ علاقوں میں دفاتر، شاپنگ مالز سمیت کاروباری مراکز  بند رہیں گے۔ان علاقوں میں آنے اور جانے والے تمام افراد کو ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں کریانہ اور میڈیکل اسٹورز کو ایس او پیز کے تحت کھولنے کی اجازت ہوگی۔نوٹی فیکیشن کے مطابق متاثرہ علاقوں میں غیر ضروری آمدورفت اور ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔