ماسک لگاؤ،ورنہ جیل جاؤ۔۔ لاہور میں پہلا پرچہ کٹ گیا

Mar 28, 2021 | 10:08:AM
لاہور کورونا ماسک
کیپشن: لاہور کورونا ماسک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) کورونا کا پھیلاؤ شدید۔۔ لاہور میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی اور ماسک نہ پہننے پر پہلی ایف آئی آر درج کرلی گئی۔

ماسک لگاؤ ۔۔ ورنہ جیل جاؤ۔۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں ماسک نہ پہننے اور کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں کی شامت آگئی ۔شہری محمد جاوید کےخلاف ماسک نہ پہننے پر تھانہ اسلام پورہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق ایف آئی آر پنجاب وبائی امراض کنٹرول آرڈیننس 2020 کی دفعات کے تحت درج کی گئی ہے۔

سی سی پی او غلام محمد ڈوگر کہتےہیں کہ ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کےخلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت کارروائی کی جائیگی۔کمشنر لاہور محمد عثمان کا کہنا ہے کہ ماسک نہ پہننے والوں کو پکڑ کر تھانے میں بند کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ماسک نہ پہننے پر مقدمہ درج کیا جائے گا اور 6 ماہ کی قید بھی ہوسکتی ہے۔

دوسری جانب  پنجاب حکومت صوبے میں مکمل لاک ڈاؤن پر  غور کررہی ہے جبکہ لاہور کے مزید 27 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔علاوہ ازیں ملک بھر میں کورونا مریضوں کی تعدادمیں پانچ روز کے دوران تشویشناک حدتک اضافے کے بعد این سی اوسی کا اجلاس آج پھر ہوگا۔