انگلینڈ کے ورلڈ کپ وننگ کپتان اور مایہ ناز بلےباز اوئن مورگن انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر

Jun 28, 2022 | 23:57:PM
انگلینڈ کے ورلڈ کپ وننگ کپتان اور مایہ ناز بلےباز اوئن مورگن انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر
کیپشن: اوئن مورگن، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) انگلینڈ نے مورگن کی قیادت میں 2019 کا ورلڈ کپ جیتا، انہیں وائٹ بال کرکٹ میں انگلش ٹیم کا کامیاب ترین کرکٹر مانا جاتا ہے۔ 

مورگن نے انگلینڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے 225 ایک روزہ میچز میں 13 سنچریوں کی مدد سے6957 رنز بنائے جبکہ ان کی قیادت میں انگلینڈ نے 126 میں سے 76 ون ڈے جیتے۔

اس  کے علاوہ 115 ٹی ٹوئنٹی میچز میں انہوں نے 2458 رنز بنائے جبکہ 16 ٹیسٹ میچز میں 2 سنچریوں کی مدد سے 700 رنز سکور کیے۔ ایک بیان میں مورگن نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کافی سوچ بچار کے بعد کیا، فیصلہ آسان نہیں لیکن اپنے اور انگلینڈ کی وائٹ بال کرکٹ کے مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے اس فیصلے تک پہنچنے کیلئے یہی بہتر وقت تھا۔

13 سالہ کامیاب کیریئر کے بعد ریٹائرمنٹ پر آئی سی سی، انگلش کرکٹ بورڈ اور سابق کرکٹرز نے مورگن کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔