محکمہ موسمیات نے 30 جون سے مون سون بارشوں کی خوشخبری سنا دی

Jun 28, 2022 | 15:15:PM
محکمہ موسمیات،بارش،مون سون،پیشگوئی،بحیرہ عرب،پنجاب
کیپشن: لاہور، گجرات، گوجرانوالہ، فیصل آباد میں بھی آندھی تیز ہواؤں کیساتھ بارش کا امکان ہے/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) محکمہ موسمیات نے 30 جون سے مون سون بارشوں کی خوشخبری سنا دی۔ بحیرۂ عرب اور خلیج بنگال سے مرطوب ہوائیں 29 جون کو ملک میں داخل ہونگی۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب بھر میں 30 جون سے 4 جولائی تک گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ اسلام آباد، راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال، جہلم، سرگودھا، حافظ آباد، منڈی بہاؤ الدین، سیالکوٹ، نارووال میں تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:لوڈ شیڈنگ سے ستائے عوام کیلئے اچھی خبر: حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

لاہور، گجرات، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، اوکاڑہ، ساہیوال میں بھی آندھی تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 گلگت، سوات، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ پشاور، مردان، نوشہرہ، صوابی میں بھی آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ چند مقامات پر موسلا دھار بارش بھی ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق یکم سے 5 جولائی کے دوران کراچی، حیدر آباد، ٹھٹہ، بدین، دادو میں آندھی تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔