آئی ایم ایف کی جانب سے قرض پروگرام کی بحالی کا معاملہ، بڑی خبر آگئی

Jun 28, 2022 | 10:30:AM
آئی ایم ایف،پاکستان،قرض بحالی پروگرام،ٹویٹ
کیپشن: آئی ایم ایف نے ساتویں اور آٹھویں جائزہ کے بارے میں مسودہ دے دیا: مفتاح/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) آئی ایم ایف کی جانب سے قرض پروگرام کی بحالی کے معاملے پر پاکستان کو میمورنڈم آف اکنامکس اینڈ فنانشل پالیسی کا مسودہ موصول ہوگیا۔

 وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف نے میمورنڈم آف اکنامکس اینڈ فنانشل پالیسی کا مسودہ فراہم کر دیا، مسودہ آج صبح موصول ہوچکا ہے، آئی ایم ایف نے ساتویں اور آٹھویں جائزہ کے بارے میں مسودہ دے دیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کا لوڈشیڈنگ بڑھنے کا عندیہ

خیال رہے گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کے ارکان اسمبلی سے خطاب میں کہا کہ پاکستان دیوالیہ ہونے سے بچ گیا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے بہت جلد معاہدہ طے پانے جا رہا ہے۔ لیکن اس مرتبہ شرائط بہت سخت ہیں کیونکہ پی ٹی آئی حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدے کی دھجیاں اڑائی تھیں۔

 انہوں نے کہا کہ خوشحالی کی طرف قدم بڑھائیں گے لیکن اس میں وقت لگے گا۔ کشکول کا زمانہ ختم ہوچکا اب نیا زمانہ آئے گا۔ دنیا میں کوئلہ بہت مہنگا ہوچکا ہے۔ پاکستان کے اربوں ڈالر کوئلے کی درآمد پر خرچ ہوتے ہیں۔ افغانستان سے جلد کوئلہ آنا شروع ہوجائے گا۔

 وزیراعظم نے جولائی میں لوڈشیڈنگ مزید بڑھنے کا عندیہ دیدیا۔ ان کا کہنا تھا کہ گیس اور تیل کے مسائل ہیں۔ جولائی کے لیے ایل این جی کے جہاز نہیں ملے لیکن کوشش جاری ہے۔ اس لیے ہوسکتا ہے کہ جولائی میں لوڈشیڈنگ بڑھ جائے۔