بھارتی اداکار میتھن چکرورتی پرنفرت انگیز تقریر کا الزام

Jun 28, 2021 | 15:43:PM
بھارتی اداکار میتھن چکرورتی پرنفرت انگیز تقریر کا الزام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)میتھن چکرورتی نے ٹی وی شو  میں  اپنی بہو کے ساتھ شرکت کی ،  اس موقع پر مدلسا شرما چکرورتی اسمبلی انتخابی مہم کے دوران اپنی متنازعہ تقریر پر خبروں میں تھیں۔

اداکار سے سیاستدان میتھن چکورتی انتخابی مہم کے دوران اپنی متنازعہ تقریر کی وجہ سے خبروں کی زینت بن رہے ہیں۔ مبینہ طور پر اداکار نے اپنی ایک فلم  کا ایک ڈائیلاگ بولا  جس پر ٹرامنول کانگریس نے نفرت انگیز تقریر کا الزام لگاتے ہوئے ان کے خلاف شکایت درج کروائی۔ جب کہ اس معاملے کی تفتیش جاری ہے۔ چکرورتی نے ٹی وی شو انوپما کی کاسٹ کے ساتھ  شرکت کی تھی ، جس میں روپالی گنگولی ، سدھانشو پانڈے اور دیگر شامل تھے۔

تجربہ کار اداکار نےشو کے دوران تماش بینوں کی جانب گئے اور اپنی بہو اور ٹی وی اداکارہ مدالسا شرما کے ساتھ   تصاویر  بنوائیں۔ واضح رہے کہ مدالسا نے اداکار  متھون کے بیٹے مہاکشے سے شادی کی ہے ، جسے متھن پیار سےمیموہ بھی کہتے ہیں۔


خیال رہے کہ چکرورتی ایک متحرک سوشل میڈیا صارف نہیں ہیں تاہم جب بھی وہ کوئی تصاویر بنوائیں وائرل ہوجاتی ہیں۔ وہ ماضی میں بالی ووڈ انڈسٹری کے سب سے زیادہ مطلوب اداکاروں میں سے ایک تھے، خاص طور پر ڈسکو ڈانسر کے بعد لمبے ،سبلے پتلے خوبصورت جوان نے  جب بنگالی زبان کی فلم ’مِریگیا‘ سے کیریر کا آغاز کیا تھا۔

میتھون کو آخری بار وویک اگنیہوتری کی فلم  تاشقند میں دیکھا گیا تھا۔ اس فلم میں شیوتا باسو ، نصیر الدین شاہ اور چکرورتی نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

اس کے بعد انہیں رام گوپال ورما کی ہدایت کاری میں بننے والے فلم 12 'اوکلاک' میں دیکھا گیا تھا۔متھون فی الحال ، اداکار انوپم کھیر کے ساتھ اپنی نئی فلم دی کشمیر فائلوں کی ریلیز کا انتظار کر رہے ہیں۔ فلم رواں سال اگست میں ریلیز ہونے والی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:      ملک میں بجلی کا شدیدبحران پیدا ہونے کا خدشہ