ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کو بڑا جھٹکا

Jul 28, 2022 | 15:54:PM
پنجاب اسمبلی،ڈپٹی سپیکر،دوست مزاری،راجہ بشارت،قرارداد،منظور
کیپشن: راجہ بشارت نے اسپیکر کے انتخاب اور ڈپٹی اسپیکر کے عدم اعتماد کی قرارداد جمع کروائی/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد منظور کرلی گئی۔ راجہ بشارت نے تحری عدم اعتماد قرارداد منظور کی۔

 پینل آف چیئرمین وسیم خان کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس دو گھنٹے آٹھ منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا، سپیکر کا انتخاب کل ہوگا، یہ انتخاب خفیہ رائے شماری کے تحت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ پرویزالہٰی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد بڑا اعلان

 راجہ بشارت نے اسپیکر کے انتخاب اور ڈپٹی اسپیکر کے عدم اعتماد کی قرارداد جمع کروائی۔ کل بروز جمعہ سہ پہر چار بجے اسپیکر کے انتخاب کا عمل ہوگا۔ کاغذات نامزدگی آج 5 بجے تک جمع کرائے جا سکیں گے۔ کاغذات کی جانچ پڑتال 5 بجکر 10 منٹ پر ہوگی۔

 خلیل طاہر سندھو نے پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ان کو شرم آنی چاہیے، مجھے بات ہی نہیں کرنے دے رہے، کیا اسپیکر کے سیشن کو گورنر صاحب نے کال نہیں کرنا۔

راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ بات کرنے سے پہلے اگر معزز رکن دیکھ لیتے تو بہتر تھا، میں نے گورنر والے رولز کو معطل کرنے کی قرارداد پیش کی جسے منظور کیا گیا ہے۔

 پینل آف چیئرمین وسیم خان بادوزئی نے اجلاس کا ایجنڈا مکمل ہونے پر اجلاس جمعے کے روز 4 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔