مون سون بارشوں کا ایک اور سپیل، محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی

Jul 28, 2022 | 09:43:AM
مون سون ،بارشوں کا سپیل، محکمہ موسمیات ،خوشخبری
کیپشن: محکمہ موسمیات نے آج بھی مون سون کی بارشیں جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) محکمہ موسمیات نےمون سون بارشوں کا سپیل آج بھی جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ اپنے بیان میں موسم کا حال بتانے والے ادارے نے بتایا ہے کہ اسلام آباد میں آج گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہونے کی توقع ہے۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں راولپنڈی، مری ، اٹک، چکوال، جہلم، سیالکوٹ، نارووال

میں  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  مزید بارش ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ لاہور ، اوکاڑہ ، گوجرانوالہ، گجرات، فیصل آباد ،  منڈی بہاؤالدین ، جھنگ ، خوشاب، میں  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  مزید بارش کی توقع ہے۔ جبکہ میانوالی ، حافظ آباد،بھکر، لیہ، ملتان، راجن پور، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان  اورسرگودھا میں  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  مزید کی پیش گوئی ہے۔ 

بیان میں کہا گیا ہے کہ خطہ پوٹھوہار،گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارروال ،  لاہور  اورقصور میں  چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

اسی طرح سندھ میں کراچی،سکھر، لاڑکانہ،شہید بینظیر آباد،دادو اور گرد و نواح میں  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے طمابق سندھ کے دیگر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  ن لیگ کی پارلیمانی ایڈوائزری گروپ کے اجلاس کی اندرونی کہانی

بلوچستان میں ژوب، زیارت، بارکھان، لورالائی، بولان ،کوہلو، قلات،خضدار،لسبیلہ نصیر آباد، جعفر آباد، میں  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  مزید بارش کی توقع ہے۔ سبی،مستونگ،کوئٹہ،چمن،پشین،آواران، خاران اور دالبندین میں  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  مزید بارش کا امکان ہے۔ 

بیان میں کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ایبٹ آباد، مانسہرہ، دیر،سوات،  چترال، کوہستان، ہری پور، بونیر، بالاکوٹ، مردان، صوابی ، نوشہرہ ، چار سدہ،   پشاور، خیبر،باجوڑ، مہمند،کرم ،کوہاٹ  بنوں، لکی مروت  اورڈی آ ئی خان  میں   تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان ہے۔ کشمیرمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع   ابرآلود رہنے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش  کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کیا ہے کہ شدید بارشوں کی وجہ سے نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خطرہ ہے۔