بھارت انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بلیک لسٹ ہو سکتا ہے: امریکی وزیر خارجہ کی وارننگ

Jul 28, 2021 | 22:28:PM
بھارت انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بلیک لسٹ ہو سکتا ہے: امریکی وزیر خارجہ کی وارننگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے بھارت کو انتباہ کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارت انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بلیک لسٹ ہو سکتا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ سے بھارتی سول سوسائٹی کے نمائندوں نے نئی دہلی میں ملاقات کی، سول سوسائٹی کے نمائندوں نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شکایات کے انبار لگا دیئے ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ بھارتی حکام سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھائیں گے،مذہبی بنیادوں، شہرت اور مسلمانوں سے امتیازی سلوک کا معاملہ بھی اٹھائیں گے۔
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی جانب سے بھارت کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بھارتی حکومت ملک میں انسانی حقوق سے انحراف نہ کرے۔امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ جمہوریت کی مضبوطی اسے قبول کرنے میں ہی ہے، امریکا اور بھارت کو مل کر جمہوری اقدار پر کھڑا ہونا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: یو اے ای کا غیر ملکی ڈا کٹر وں کیلئے شا ندار اعلان