سرکاری گاڑی میں کتے کو پروٹوکول دینے پر  گورنر سندھ کی وضاحت 

Jan 28, 2021 | 10:03:AM
سرکاری گاڑی میں کتے کو پروٹوکول دینے پر  گورنر سندھ کی وضاحت 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کراچی میں گورنر ہاؤس سندھ کی گاڑی میں سوار کتے کی ویڈیو وائرل ہونے سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کی جارہی ہے جس کے بعد گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی خاموشی توڑتے ہوئے وضاحتی بیان جاری کردیا ہے۔

 عمران اسماعیل  نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ جس گاڑی میں کتا نظر آ رہا ہے اس میں میری فیملی سوار تھی۔جس نے ویڈیو بنائی وہ ایک کرپٹ حکومت کا حصہ ہے، ویڈیو بنا کر غیر سنجیدہ حرکت کی گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ  پولیس موبائل پروٹوکول نہیں بلکہ فیملی کی حفاظت کے لئے تھی۔ہم تبدیلی کے لئے آئے ہیں اور تبدیلی لائیں گے۔