روسی ٹینک کو روکنے کیلئے یوکرینی شہری نے کیا کیا؟ ویڈیو دیکھیں

Feb 28, 2022 | 13:01:PM
روسی ٹینک کو روکتے ہوئے یوکرینی شہری کی ویڈیو
کیپشن: یوکرینی شہری( انسٹاگرام فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد ساجد) یوکرین میں روس کی کارروائیاں جاری ہیں،  کئی گھنٹوں کے سکون کے بعد کیف اور خار کیف میں دھماکوں کی آوازیں دوبارہ سنی گئی۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں یوکرینی شہری روس کی بڑھتی ہوئی پیش قدمی کو روکنے کی کوشش کررہا ہے۔

تفصیلات کےمطابق 24 فروری ہونے والے روس کی جانب سے حملوں کا سلسلہ یوکرین کےمختلف شہروں میں وقفے وقفے سےجاری ہے۔روسی اور یوکرینی افواج کے درمیان لڑائی اور بمباری کے نتیجے میں دنیا کا سب سے بڑا ہوائی جہاز 'ماریہ این 225' تباہ ہوگیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر روسی اور یوکرین کی جنگ کی مختلف ویڈیوز اور تصاویر شیئر کی جارہی ہیں، یوکرین میں موجود روسی ٹینکوں کی بمباری کو روکنے کے لئے ایک ویڈیو وائرل ہوئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یوکرینی شہری ایک روسی ٹینک کو روکنے کی کوشش کررہا ہے، ٹینک میں موجود روسی فوجی اس کو پیچھے ہٹنے کا کہہ رہے ہیں، سڑک پر دیگر لوگ بھی کھڑے یہ سارامنظر دیکھ رہے ہیں جبکہ کچھ موبائل سے ویڈیو بنانے میں مصروف ہیں۔

شہری نے ٹینک کو پہلے ہاتھ سے روکا پھر گھٹنے ٹیک کر التجا کی مگر اس کی ساری کوششیں ناکام رہیں، بعد ازاں وہاں موجود لوگوں نے اس کو پکڑ کر ایک طرف کیا۔ یوکرینی شہری کی تمام کوشش بے کار گئی اور روسی فوجی ٹینک چلاتے علاقے میں گھس گئے۔

View this post on Instagram

A post shared by TRT World (@trtworld)