واٹس ایپ اسٹیٹس لگانے والوں کیلئے بڑی خبر

Feb 28, 2022 | 12:22:PM
واٹس ایپ اسٹیٹس لگانے والوں کے لئے اہم خبر
کیپشن: واٹس ایپ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد ساجد)فیس بک کی زیر ملکیت کمپنی واٹس ایپ کو  پیغام رسانی کے لئے استعمال کیا جاتا ہے، عصر حاضر میں صارفین کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کے پیش نظر  واٹس ایپ نے ایک اور تبدیلی پر کام شروع کیا ہےجس کو جلد صارفین استعمال کریں گے۔

واٹس ایپ دنیا کی سب سے مقبول ترین  ایپلیکیشن  ہے، کمپنی صارفین کی سہولت کے لئے نت نئی تبدیلیاں کرتا رہتی ہے اس بار بھی اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز کے لیے ایک نئے پرائیویسی شارٹ کٹ پر کام کیا جارہا ہےجس سے صارفین ان لوگوں کی فہرست میں ترمیم کر سکتے ہیں جو ان کے شیئر کردہ اسٹیٹس دیکھتے ہیں۔

بیٹ انفو کی رپورٹ کے مطابق  نیا واٹس ایپ شارٹ کٹ کی مدد سے اسٹیٹس پرائیویسی کو اپنی مرضی سےمنظم کیا جاسکے گا تاحال یہ ترقی کے مراحل میں ہے۔اپ ڈیٹ ایپ کے ورژن کو 2.22.6.2 تک لاتا ہے۔

بیٹ انفو کی کی جانب سے شیئر کیے گئے سکرین شاٹ کے مطابق نیا شارٹ کٹ آپ کو ان صارفین کی فہرست میں ترمیم کرنے کی اجازت دے گا جو آپ کے شیئر کردہ اسٹیٹس کو دیکھ سکیں گے۔جب  'اسٹیٹس' پر آپشنز پر کلک کریں گے تو آپ اپنی مرضی کے آپریشن کا انتخاب کرکےاسٹیٹس لگا سکتے ہیں۔

فی الحال صارفین کو اپنے اسٹیٹس اپ ڈیٹس کے سامعین کو محدود کرنے کے لیے اسٹیٹس سیٹنگز میں جانا پڑتا ہے۔ چونکہ یہ فیچر ابھی ترقی کے مراحل میں ہے، یہ بیٹا ٹیسٹرز کے لیے دستیاب نہیں ہے۔

واٹس ایپ نے باضابطہ طور پر اس شارٹ کٹ کے بارے میں کوئی تفصیل ظاہر نہیں کی ہے لیکن امید ہے کہ آنے والی اپ ڈیٹس کے ساتھ یہ صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔

مزیدپڑھیں:واٹس ایپ میں مزید بڑی تبدیلی؛ صارفین کیلئے اچھی خبر