اقوام متحدہ میں میانمارکے سفیر غداری کے الزام میں برطرف

Feb 28, 2021 | 18:56:PM
اقوام متحدہ میں میانمارکے سفیر غداری کے الزام میں برطرف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)اقوام متحدہ میں میانمار کے سفیرکو عہدے سےبرطرف  کردیا گیا۔مقامی میڈیا کے مطابق اقتدار پر قابض فوجی حکومت کی جانب سے سفیرکو غداری کے الزام میں برطرف کیا گیا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق سفیر نے اقوام متحدہ سےملک میں فوجی بغاوت کےخلاف اقدامات کرنےکامطالبہ کیا تھا۔
خیال رہے کہ رواں ماہ کی یکم تاریخ کو میانمار کی فوج نے ملک کا کنٹرول سنبھالنے کا اعلان کیا تھا۔فوج نے برسراقتدار جماعت نیشنل لیگ آف ڈیموکریسی کی رہنما آنگ سانگ سوچی اور دیگر سیاسی رہنماﺅں کو بھی گرفتار کرلیا تھا۔

   برطانوی نشریاتی ادارےکے مطابق میانمار کے اقوام متحدہ میں تعینات سفیر نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا تھا کہ میانمار کی فوج کے خلاف کارروائی کی جائے۔ان کے اس بیان کی وجہ سے میانمار کی فوجی حکومت نے ان پر حکومت کے خلاف بغاوت کا الزام عائد کرکے عہدے سے برطرف کردیا۔