سردی کی شدت میں اضافہ، گیس بحران سنگین ہوگیا

Dec 28, 2020 | 23:03:PM
سردی کی شدت میں اضافہ، گیس بحران سنگین ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ملک میں گیس بحران سنگین ہو گیا،آنے والے دنوں میں گیس بحران مزید سنگین ہونے کا خدشہ ہے۔
ذرائع کے مطابق ملک میں گیس شارٹ فال 2 ارب مکعب فٹ تک پہنچ گیاہے، گیس کی طلب 6 ارب 20 کروڑ مکعب فٹ سے تجاوز کر گئی ہے، گیس کی فراہمی 4 ارب 20 کروڑمکعب فٹ ہے، سوئی ناردرن نے سی این جی سٹیشنز کو گیس کی فراہمی بھی بند کر دی۔
 ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کاکہنا ہے کہ گیس کی طلب و رسد میں فرق تیزی سے بڑھ رہا ہے،آنے والے دنوں میں گیس بحران مزید سنگین ہونے کا خدشہ ہے، ذرائع کے مطابق ملک کے متعدد علاقوں میں گیس کی بندش معمول بن گیا، گیس پریشر میں کمی کی شکایات بھی مل رہی ہیں، ذرائع پٹرولیم ڈویژن کاکہنا ہے کہ گھریلو صارفین کو گیس فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، گیس پریشر میں کمی کی شکایات دور کر رہے ہیں۔