لاہور ڈاکوؤں کے نشانے پرآگیا ، 24 گھنٹوں میں 410وارداتیں رپورٹ

Aug 28, 2023 | 17:14:PM

(عابد چوہدری ) لاہورئے ڈاکوؤں کے نشانے پر، 24 گھنٹے کے دوران شہر میں 410وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ 

پولیس ذرائع کے مطابق پچھلے   24 گھنٹے کے دوران شہر میں 410وارداتیں رپورٹ ہوئیں, جن میں شاپ رابری کی 3,موٹر سائیکل چوری کی 77 ,ڈکیتی چوری کی 322 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ 

لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں ڈکیتی کی مزاحمت پر فائرنگ کے نتیجے میں کامران خان نامی شہری موقع پر دم توڑ گیا جبکہ اس کا دوست شدید زخمی ہوا۔ اس کے علاوہ ماڈل ٹاون میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر علی رضا کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا اور نقدی موبائل لوٹ کر فرار ہوگئے۔ لیاقت آباد میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو احسان صادق سے گن پوائنٹ پر 29 لاکھ 65 ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ گجر پورہ میں ڈاکو ندیم اختر کی موبائل شاپ میں گھس کر 4 لاکھ 40 ہزار روپے مالیت کی نقدی اور موبائل فونز لوٹ کر فرار ہوگئے، جوہر ٹاؤن میں دو ڈاکو کلثوم بی بی کی والدہ سے گن پوائنٹ پر پرس پانچ ہزار روپے نقدی اور سونے کی انگوٹھی چھین کرفرار ہوگئے۔ جوہر ٹاون میں ڈاکو مرتضیٰ نامی شہری سے گن پوائنٹ پر 35 ہزار روپے موبائل فون, اشتیاق احمد سے 50 ہزار روپے اور موبائل فون ، ثقلین غوری سے 35 ہزار روپے اورموبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔ 

پولیس کے مطابق غالب مارکیٹ میں ڈاکو منصور الحسن کے دفتر میں گھس کر وہاں موجود عملے کو تشدد کا نشانہ بنا کر 16 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے، نشتر کالونی میں ڈاکو وقاص احمد کے کاسمیٹک سٹور میں گھس کر 35 ہزار روپیہ لوٹ کر فرار ہوگئے۔ اس کے علاوہ مزنگ کے علاقے میں تین مسلح ڈاکو اصف کے گھر گھس کر گن پوائنٹ پر 1 لاکھ 11 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوگئے،  ڈیفنس اے میں چور عماد بھٹی کے سٹور کے شیشے توڑ کر 10 لاکھ سات ہزار روپے مالیت کی نقدی اور دیگر اشیاء لے اڑے۔ ڈیفنس سی کے علاقے میں ڈاکو مبشر قیوم کے گھر کے تالے توڑ کر ساڑھے چھ لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات لیپ ٹاپ اور دیگر گھریلو اشیاء نے اڑے۔ 

مزیدخبریں