ڈالر کی اڑان جاری، قیمت کہاں تک جا پہنچی؟اہم خبر آ گئی

Aug 28, 2023 | 11:27:AM
 ڈالر کی اڑان جاری، قیمت کہاں تک جا پہنچی؟اہم خبر آ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)روپے کی قدر میں بہتری نہ آ سکی،کاروباری ہفتے کے پہلے دن کے آغاز  سے ہی امریکی ڈالر نے اڑان بھرنا شروع کر دی، انٹربینک میں امریکی ڈالر 1 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے مہنگاہوکر 315 روپے کی بلند سطح  پر پہنچ گیا۔

بیرونی قرض کی ادائیگی اور بڑھتا درآمدی بل روپے کو لے ڈوبا،اسٹیٹ بینک  کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 1 روپے مہنگا ہوگیا،ملکی تاریخ میں پہلی بار انٹربینک میں ڈالر 302 روپے کی بلند ترین سطح پربند ہوا۔  
انٹربینک میں امریکی ڈالر 301 روپے سے بڑھ کر 302 روپے  کی بلند سطح پر بند ہوا۔

اوپن مارکیٹ میں یورو 4 روپے مہنگاہوکر 343 روپے پر پہنچ گیا ،اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ 1 روپے اضافے سے 399 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا ،اوپن مارکیٹ میں امارتی درہم 50 پیسے اضافے سے 87.50 روپے کا ہوگیا  جبکہ سعودی ریال 80 پیسے مہنگاہوکر 84.80 روپے پر پہنچ گیا۔

  ماہرین کا کہنا ہے کہ بڑھتا درآمدی بل مشکلات پیدا کررہے ہے،جون 23 کے مقابلے جولائی 23 میں درآمدات 33 فیصد اضافے سے 4.22 ارب ڈالر پر پہنچ چکا ہے ،بیرونی قرض کی ادائیگی کی وجہ سے بھی روپے پر شدید دباؤ ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: زلزلے کے شدید جھٹکے،شہریوں میں خوف و ہراس

دوسری جانب ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں مندی رہی،100 انڈیکس میں 192 پوائنٹس کمی سے 47 ہزار478 کی سطح پر بند ہوا۔

دن بھر میں 313 کمپنیوں کے 18.3 کروڑ شئیرز میں سودے کئے گئے،شئیرز کی مالیت 6.4 ارب روپے رہی ،202 کمپنیوں کے شئیرز گرواٹ کا شکار رہے، 90 کمپنیوں میں تیزی رہی۔