سابق برطانوی وزیراعظم کو قرض دلانے پر قواعد کی خلاف ورزی پرچیئرمین بی بی سی مستعفی

Apr 28, 2023 | 21:37:PM
سابق برطانوی وزیراعظم کو قرض دلانے پر قواعد کی خلاف ورزی پرچیئرمین بی بی سی مستعفی
کیپشن: رچپرڈ شارپ ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کے چیئرمین رچپرڈ شارپ نے سابق وزیر اعظم بورس جانسن کیلئے قرض کے انتظامات میں قواعد کی خلاف ورزی میں ملوث پائے جانے کے بعد عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا ہے۔
عالمی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق چیئرمین بی بی سی رچرر ڈ شارپ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اس ضمن میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے سابق وزیر اعظم بورس جانسن کیلئے10 لاکھ ڈالرز کا قرض حاصل کرنے میں مفادات کے ممکنہ ٹکراؤ کا انکشاف نہ کرکے عوامی تقرری کے قواعد کی خلاف ورزی کی تھی۔رچرڈ شارپ کا استعفیٰ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب برطانوی پبلک براڈ کاسٹر کی سیاسی جانچ پڑتال میں اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
واضح رہے کہ 2021 میں بی بی سی کے چیئرمین نامزد ہونے والے سابق بینکر رچرڈ شارپ فروری سے دباؤ کا شکار ہیں کیونکہ قانون سازوں کی کمیٹی نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم بورس جانسن کو قرض فراہم کرانے کی سہولت میں اپنے کردار کو واضح کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
سابق چیئرمین رچرڈ شارپ نے کہا ہے کہ ادارے کی قیادت کے لیے حکومت کو نئے چیئرمین کی تلاش کرنے کا وقت دیتے ہوئے انہوں نے جون کے اختتام تک کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایک ساتھ 3 چھٹیاں,سرکاری ملازمین کی موجیں ہو گئیں