ترکیہ نے ملک کے پہلے نیوکلیئر پاور پلانٹ کا افتتاح کر دیا

Apr 28, 2023 | 19:11:PM
ترکیہ نے ملک کے پہلے نیوکلیئر پاور پلانٹ کا افتتاح کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ترکیہ نے ملک کے پہلے نیوکلیئر پاور پلانٹ کا افتتاح کر دیا۔ ترکیہ نے روس کے تعاون سے نیوکلیئر پاور پلانٹ کا افتتاح کیا۔

جنوبی صوبے مرسین میں روس کے تعاون سے تعمیر ایکیو جوہری پلانٹ کا افتتاح کرتے ہوئے پہلی بار ورچوئل تقریب سے خطاب میں ترک صدر رجب طیب اردوآن نے کہا کہ قوم سے کیا گیا ایک اور وعدہ پورا کر دیا۔

ترک صدر کا کہنا تھا کہ ترکیے ساٹھ سال کی تاخیر کے بعد دنیا میں جوہری طاقت رکھنے والے ممالک کی صف میں شامل ہوگیا ہے، ایکیو پاور پلانٹ نے ہوا اور سمندر کے ذریعے جوہری ایندھن کی ترسیل کے ساتھ اب ایک جوہری پلانٹ کا درجہ حاصل کرلیا۔

انھوں نے کہا کہ نیوکلیئر پلانٹ کے تین ری ایکٹرز سے تین ہزار چھ سومیگاواٹ بجلی حاصل ہوگی، جو ترکیے کی دس فیصد بجلی کی طلب کو پورا کرے گا۔

خیال رہے اکویو جوہری پلانٹ کے لیے ترکی اور روس کے درمیان ایک بین الحکومتی معاہدے پر مئی 2010 میں دستخط کیے گئے تھے اور پلانٹ کے سنگ بنیاد کی تقریب 3 اپریل 2018 کو منعقد ہوئی تھی۔ جس کے بعد پہلے یونٹ پر تعمیر شروع ہوئی تھی۔