لاہور کے 30 حلقوں میں ن لیگ کے امیدوارشیر کے انتخابی نشان سے محروم ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے معاملہ پرلاہور کے 30 حلقوں میں نون لیگ کے امیدوارشیر کے انتخابی نشان سے محروم ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور شہر کے تمام حلقوں کے ریٹرننگ آفیسرز نے فارم 33 کے تحت زحتمی امیدواروں کی فہرست جاری کردی، 30 حلقوں میں امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جبکہ پی ٹی آئی کے امیدواروں کو بلے کا انتخابی نشان آلاٹ کردیاگیا .
مسلم لیگ ن پارٹی ٹکٹ جمع نا کرانے پر شیر کے نشان سے محروم ہو گئے جس کے مسلم لیگ ن کے امیدوار آزاد ڈکلئیر کئے گئے۔
حمزہ شہباز کو پی پی 146 سے انتخابی نشان مور الاٹ جبکہ پی پی 147 سے کشتی کردیاگیا ،پی پی 173 مریم نواز کو انتخابی نشان تندور الاٹ کیا گیا.
پی پی 144 سمیع اللہ خان کو صوفہ ،غزالی سلیم بٹ کو جھولا ،عطاء اللہ تارڈ کو میز کا انتخابی نشان آلاٹ کیاگیا .پی پی 145 سے لیگی امیدوارغزالی سلیم بٹ کو جیپ جبکہ مشتاق مغل کو مکان کا انتخابی نشان آلاٹ کیاگیا .مجتبی شجاع الرحمان کو چھتری کا انتخابی نشان آلاٹ کیاگیا اور پی پی 173 سے ماجد ظہور کو شٹل کاک جبکہ میاں مرغوب کو مینار کا انتخابی نشان آلاٹ کیاگیا .
پی پی 155 میں حنا پرویز بٹ کو عقاب جبکہ پی پی 154 میں ملک وحید کو ٹیلی ویژن کا انتخابی نشان آلاٹ کردیاگیا .
پی پی 164 سے ملک خالد فاروق کھوکھر کو گائے ،راؤشہاب الدین کو فاختہ جبکہ حمزہ شہباز کو انار کا انتخابی نشان آلاٹ کیاگیا.