خزانے کی تلاش۔۔لالچی باپ کابیٹی کے ساتھ ہولناک سلوک

Apr 28, 2022 | 20:45:PM
خفیہ خزانہ۔باپ۔قتل۔بیٹی۔پولیس۔بھارت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)بھارت کی ریاست مہاراشٹرا میں پولیس نے نام نہاد چھپے ہوئے خزانے تک رسائی کے لئے اپنی بیٹی کو انسانی قربانی کی فرسودہ رسم کے تحت زندہ دفن کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے باپ اور اس کے دیگر ساتھیوں کو گرفتار کر لیا۔ 
تفصیلات کے مطابق باپ اپنی 18 سالہ بیٹی کو گھر میں ایک ہندو تانترک اور دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر قتل کرنے والا تھا مگر پولیس نے عین وقت پر پہنچ کر لڑکی کو بچا لیا۔پولیس نے کہا کہ انہوں نے لڑکی کی دوست کی طرف سے اطلاع ملنے پر گروہ کو ایک رسم ادا اور قتل کی تیاری کرتے ہوئے پکڑا۔یواتمال ضلع کے پولیس چیف دلیپ بھجبال پٹیل نے کہا کہ وہ لڑکی کو کسی بھی وقت قتل کر دیتے مگر ہم نے انہیں رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔انہوں نے کہا کہ متاثرہ لڑکی نے اپنے والد کو دقیانوسی رسم کے آغاز سے ایک گھنٹہ پہلے اس منصوبے پر بات کرتے ہوئے سنا اور اپنے دوست کو اپنی جان کو لاحق خطرے کے بارے میں آگاہ کیا۔بیٹی نے انکشاف کیا کہ والد نے گرفتاری سے ایک دن پہلے گھر کے صحن میں تدفین کے لئے گڑھا کھودا تھا۔تاہم اس گروہ پر قتل کی کوشش کا مقدمہ درج کیا گیا ہے اور والد سے اپنی چھوٹی بیٹی کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں الگ تفتیش کی جا رہی ہے۔
 یہ بھی پڑھیں۔طلبا کیلئے خوشخبری۔۔ سفر آسان