قید کے بعد اہلخانہ کو دیکھ کر اطمینان کا احساس بیان نہیں کرسکتا: شہبازشریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اسیری کاطویل عرصہ گزارنےکے بعد اہل خانہ اور احباب کو دیکھ کر اطمینان کا جو سچا احساس ہوا وہ لفظوں میں بیان نہیں ہوسکتا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شہباز شریف نے مزید لکھا کہ رب باری تعالیٰ کاشکرادا کرتاہوں جس کی مہربانی سے7 ماہ کی قیدکے بعد ضمانت پاکر آپ کےدرمیان موجود ہوں۔ لیگی صدر نے اپنے پیغام میں اہلخانہ، وکلا، پارٹی قیادت، سپورٹرز کا بھی شکریہ ادا کیا۔
شہبازشریف نے عوام الناس سے درخواست کی کہ کوروناکی موجودہ صورت حال میں اپنا اور اپنے پیاروں کا خصوصی خیال رکھیں۔
اسیری کا طویل عرصہ گزارنے کے بعد مجھے اپنے اہل خانہ اوراحباب کو دیکھ کراطمینان کاجوسچا احساس ہوا وہ لفظوں میں بیان نہیں ہو سکتا۔ ان رشتوں کی قدرو قیمت کا حقیقی اندازہ کرتے ہوئےمیری آپ سےدرخواست ہےکہ کروناکی موجودہ صورت حال میں اپنااوراپنے پیاروں کا احتیاط کے ساتھ خصوصی خیال رکھیں pic.twitter.com/MtrP5NF1nc
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) April 27, 2021