ایشیا کا قدیم ترین والٹن ائیر پورٹس بند کرنیکی منظوری

Apr 28, 2021 | 10:33:AM
ایک صدی پرانا والٹن ائیر پورٹ
کیپشن: ایک صدی پرانا والٹن ائیر پورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)لاہور کا 103 سالہ قدیم اور تاریخی والٹن ائیرپورٹ اور فلائنگ کلب بند کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے والٹن ائیرپورٹ بند کرنے کی منظوری دے دی جس کے بعد لاہور کا قدیم اور تاریخی والٹن ائیرپورٹ اور فلائنگ کلب بند کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

واضح رہے والٹن ائیرپورٹ کا شمار ایشیاء کے قدیم ترین ائیرپورٹس میں ہوتا ہے، جنگ عظیم دوئم میں والٹن ائیرپورٹ ائیربیس کے طورپر بھی استعمال ہواتھا۔1962 تک والٹن ائیرپورٹ لاہور کا پہلا سویلین ائیرپورٹ تھا جب کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح بھی والٹن ائیرپورٹ استعمال کیا کرتے تھے۔

 یہ بھی پڑھیں:    ڈرون حملوں کی وجہ سے بند جدہ ائیرپورٹ کو پروازوں کیلئے کھول دیا گیا