ایک ٹیکے سے کالا رنگ بھی گورا،کیا یہ ممکن ہے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ایک ٹیکے سے کالا رنگ بھی گورا،کیا یہ ممکن ہے؟
رنگ گورا کرنے والے انجیکشنز کے فوائد اور نقصانات پر بات کرتے ہوئے 24نیوز کے پروگرام ” مارننگ ود فضا“ میں ماہر امراض جلدڈاکٹر اریج خالد نے کہاکہ رنگ گورا کرنے کیلئے ان انجیکشنز کے لمبے عرصے بعد نتائج سامنے آنا شروع ہوتے ہیں ۔ جگر کی بیماریوں میں مبتلا اور کیمو تھراپی کروانے والے بھی ان انجیکشنز کو استعمال کرنے سے گریز کریں کیونکہ ان انجیکشنز میں شامل اجزا کی زیادتی کی وجہ سے بیماری میں اور شدت آسکتی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ان ٹیکوں میں شامل اجزا صحت مند افراد کیلئے فائدہ مند بھی ہیں تا ہم ڈاکٹرز کی ہدایات کے مطابق ہی استعمال کرنے سے ان سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے ۔
ضرور پڑھیں:لیڈی گاگاایک مرتبہ پھر ماں بننے کی خواہش مند
انہوں نے کہا کہ مارکیٹ سے ان انجیکشنز کے نام پر فراڈ بھی ہو رہا ہے اور لوگوں کو پانچ چھ ہزار میں سستے انجیکشنز لگا کر پیسے بٹورے جا رہے ہیں ۔ رنگ گورا کرنے کے شوقین افراد کو چاہئے کہ وہ کسی مستند ڈاکٹر سے ہی رابطہ کرکے ان انجیکشنز کو لگوائیں کیونکہ ایک انجیکشن کی کم سے کم قیمت 12ہزار اور زیادہ سے زیادہ 18 ہزار روپے ہے ۔