افغانستان نے غیر ملکی کرنسی میں تجارت پر پابندی لگا دی

Sep 27, 2023 | 21:10:PM
افغانستان نے غیر ملکی کرنسی میں تجارت پر پابندی لگا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)افغان حکومت نے ملک بھر میں غیر ملکی کرنسی میں تجارت پر پابندی لگادی.

تفصیلات کے مطابق افغان حکومت نےاعلان کیا ہے کہ کاروبار کو مقامی کرنسی پر منتقل کرنے کیلئے 10 دن کی مہلت دے جارہی ہے۔

میڈیارپورٹ کے مطابق افغان حکومت نے پاکستان سے متصل سرحدی علاقوں میں پاکستانی روپے سمیت دیگر غیر ملکی کرنسیوں میں تجارت کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

حکام کی جانب سے لاؤڈ سپیکر پر بھی اعلانات کئے جار ہے ہیں کہ تاجر پاکستانی کرنسی سمیت کسی بھی غیر ملکی کرنسی میں تجارت نہ کریں۔

تمام تاجر اور کاروباری حضرات 10 روز کے اندر غیر ملکی کرنسی میں کاروبار بند کریں۔

مقررہ مدت کے بعد غیر ملکی کرنسی پر کاروبار کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور کرنسی بھی ضبط کر لی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق افغانستان کےمختلف شہروں میں اس وقت پاکستانی کرنسی اور ڈالر میں تجارت ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جوبائیڈن کے کتے نے ایک بار پھر خفیہ سروس ایجنٹ کو کاٹ لیا

خیال رہے کہ افغان حکومت نے پاکستانی کرنسی سمیت دیگر کرنسیوں کے استعمال پر پابندی عائد کر  رکھی ہے، جس کیلئے افغان شہریوں کو 2 ماہ میں پاکستانی کرنسی کو افغانی کرنسی سے تبدیل کرنے کی ڈیڈ لائن دیدی گئی ہے۔

یہ اعلامیہ جاری کیا  گیا تھا کہ افغانستان میں درہم ، ریال اور ڈالر کے علاوہ تمام غیر ملکی کرنسیوں پر دو ماہ بعد مکمل پابندی لگا دی جائے گی۔