چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا انصاف سٹوڈنٹس اور یوتھ کنونشن سے خطاب 

Sep 27, 2022 | 18:16:PM
فائل فوٹو
کیپشن: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا انصاف سٹوڈنٹس اور یوتھ کنونشن سے خطاب 
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا انصاف سٹوڈنٹس اور یوتھ کنونشن سے خطاب   انہوں نے کہا کہ نوجوان مستقبل کے لیڈر ستم لا الہ الااللہ ان کی طاقت ہے۔ حقیقی آزادی کے لیے پوری قوم کو نکالوں گا۔
 عمران خان کا کہنا تھا کہ امید ہے یہ آخری مارچ ہوگا، اس کے بعد امپورٹڈ حکمرانوں کو گھر جانا ہو گا ،ہم ایسا پاکستان چاہتے ہیں جو اپنے پاؤں پہ کھڑا ہو۔  نوجوان قوم کو حقیقی آزادی کے لیے تیار کرنے میں کردار ادا کریں۔ 

عمران خان  نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی سے خوفزدہ نہیں، ظالم بزدل ہوتا ہے۔  جب قوم نکلے گی تو چوروں کو چھپنے کا موقع نہیں ملے گا۔  امپورٹڈ حکمران پاکستانی قوم کو انسان تک نہیں سمجھتے، یہ اقتدار میں اپنے کرپشن کے کیسز ختم کرنے آئے ہیں۔

عمران خان  نے نوجوانو ں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم مکمل منصوبہ بندی کے ساتھ آزادی کے لیے نکلیں گے۔ امپورٹڈ وزیر داخلہ کی کوئی تدبیر اس کے کام نہیں آئے گی۔ 
، عمران خان نے  آ خر میں کہا کہ ایک خود دار قوم دوستی سب سے کرتی ہے مگر اللہ کے سوا کسی کے سامنے نہیں جھکتی۔