نواز شریف کا انتظار کررہا ہوں ، وطن واپسی پر تاریخی استقبال کروں گا :عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مریم نواز اپنے داماد کیلئے چوری چھپے مشینری منگوا رہی ہیں،شہباز شریف چوری کے طریقے بتارہے ہیں۔ چیف الیکشن کمیشن شریفوں کے گھر کا نوکر ہے۔
عمران خان کا پشاور میں تاجر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان وہ ملک تھا جو سب ملکوں سے آگے تھا لیکن جب ان دو خاندانوں نے حکومت سنبھالی پاکستان سب سے پیچھے ہو گیا ، ان کا حکومت میں آنے کا مقصد کبھی یہ نہیں رہا کہ عوام کیلئے ریلیف دینا ہےبلکہ ہمیشہ انہوں نے سوچا کہ ملک سے پیسہ کیسے باہر لے کر جانا ہے ۔عمران خان کا کہنا تھا کہ جب حکومت میں تھے ہم نے 6ہزار 100 ارب روپے ٹیکس کولیکشن کی جو تاریخ کی سب سے زیادہ تھی لیکن جب جب ان کی حکومت آئی ٹیکس کا پیسہ کم ہوا کیونکہ یہ خود پیسہ چوری کرتے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں : سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھا لیا
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ایک انکا چور ساتھی اسحاق ڈار جو ملک کو چھوڑ کر 5 سال پہلے فرار ہو گیا تھا وہ بی بی سی کو انٹرویو میں کہتا ہے کہ مجھے ملک میں خطرہ ہے نیب سے اور میرا انگلینڈ میں علاج چھل رہا ہے میں سفر نہیں کر سکتا مگر اب منہ اٹھا کر واپس آرہا کیو نکہ اسکو معلوم ہے ملک میں سارے میرے چور ساتھی بیٹھے ہیں میری چوری معاف ہو جائے گی ۔ عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ آب یہ لوگ تیاری کر رہے سب سے بڑے چور کو واپس لانے کیلئے لیکن میں اسکا انتظار کرہا ہو وہ پاکستان آئے گا اور میں اس کا تاریخی استقبال کروں گا ۔