لاہور ہائیکورٹ نے حکومت کو شوگر ملز سے چینی کا سٹاک زبردستی اٹھانے سے روک دیا

Sep 27, 2021 | 20:15:PM
، شوگر ملز، چینی کا سٹاک، روک دیا
کیپشن: لاہور ہائیکورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے حکومت کو شوگر ملز سے چینی کا سٹاک زبردستی اٹھانے سے روک دیا، عدالت نے حکومت کو حکم جاری کیا ہے کہ وہ شوگر ملز کو ہراساں نہ کرے۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے جہانگیر ترین کی جے ڈی ڈبلیو مل سمیت دیگر شوگر ملز کی درخواستوں پر سماعت کی۔عدالت نے پنجاب حکومت کو شوگر ملز سے چینی کا سٹاک اٹھانے سے تا حکم ثانی روک دیا، عدالت نے ہدایت کی کہ حکومت شوگر ملز کے خلاف تادیبی کاروائی نہ کرے۔
ابتدائی سماعت کے بعد جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے کیس مزید سماعت کیلئے جسٹس شاہد جمیل خان کی عدالت کو بھجوا دیا، عدالت نے قرار دیا کہ شوگر ملز کے کیسز جسٹس شاہد جمیل سن رہے ہیں، اس لیے مناسب ہے یہ کیسز بھی وہی سنیں۔
درخواست گزاروں نے مو¿قف اختیار کیا کہ لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر ہمارا معاملہ سیکرٹری خوراک کے پاس زیر سماعت ہے، یہ معاملہ وزارت خوارک کی ایپلٹ کمیٹی کے پاس ہوتے ہوئے بھی ڈپٹی کمشنر نے حکم جاری کیا، جس پر 12 سو 88 میٹرک ٹن چینی شوگر ملز سے اٹھانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جو غیر قانونی ہے۔
درخواست گزاروں نے استدعا کی کہ عدالت ڈپٹی کمشنر کے شوگر ملز سے زبردستی چینی اسٹاک اٹھانے کے احکامات کو کالعدم قرار دے۔ جس پر عدالت نے حکومت کو چینی سٹاک زبردستی اٹھانے سے روک دیا۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ (ن) کے 3 دھڑے ہونگے۔شہباز شریف اپنے لئے دم درود کر وائیں۔ شیخ رشید