اشنا شاہ  نے فلسطین کے خلاف مغربی میڈیا کا اصل چہرہ بے نقاب کردیا

Oct 27, 2023 | 11:03:AM
 پاکستانی اداکارہ اور ظلم کے خلاف اپنی آواز بلند کرنے والی اشنا شاہ نے فلسطین میں ہونے والے اسرائیلی مظالم اور نسل کشی پر  فلسطین کے خلاف مغربی میڈیا کے تعصب کو اجاگر کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کر دی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ اور ظلم کے خلاف اپنی آواز بلند کرنے والی اشنا شاہ نے فلسطین میں ہونے والے اسرائیلی مظالم اور نسل کشی پر  فلسطین کے خلاف مغربی میڈیا کے تعصب کو اجاگر کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کر دی۔

اداکارہ اشنا شاہ جو گاہے بگاہے فلسطین کی حمایت اور اسرائیل کے خلاف بات کرتی نظر آرہی ہیں ایک بار پھر انہوں نے اپنی ویڈیو سے مغربی ممالک کا چہرہ بے نقاب کردیا۔ مائیکرو بلاگنگ سائٹ ایکس پر اشنا شاہ نے مختصر دورانیے پر مشتمل ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے سرزمین انبیاء کے مصائب  اور بدسلوکی کو برداشت کرنے کی ناقابل تردید تاریخ کو میڈیا کی جانب سے غلط طریقے سے پیش کرنے پر اسرائیل پر طنز کیا کہ کس طرح مغربی میڈیا غزہ میں فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کے بارے میں غلط معلومات پھیلا رہا ہے۔

ویڈیو میں اداکارہ اشنا شاہ  اپنے کچھ دوستوں کے ہمراہ فلسطین، اسرائیل، امریکا، برطانیہ اور کچھ دوسرے ممالک کے کردار ادا کر رہی ہیں جس میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح صہیونیوں نے دنیا کی کچھ بڑی طاقتوں کی سرپرستی میں فلسطینیوں کی سر زمین پر حملہ کیا اور پھر اس پر قبضہ کیا۔

اُنہوں نے ویڈیو میں فلسطین میں کئی سال سے جاری اسرائیلی مظالم کے بارے میں مغربی میڈیا کے متعصبانہ اندازِ صحافت پر تنقید کرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح مغربی میڈیا فلسطینیوں کے اپنی سر زمین کے دفاع کو انتہا پسند عسکریت پسندوں کے حملوں کے طور پر دکھاتا ہے اور فلسطینیوں کی سر زمین پر آباد اسرائیلی آباد کاروں کی جارحیت کو حقِ دفاع قرار دیتا ہے۔

اُشنا شاہ نے اپنی ویڈیو میں اس حقیقت سے بھی پردہ اُٹھایا کہ کس طرح مغربی میڈیا اے آئی ٹیکنالوجی سے تیار کردہ جعلی تصاویر دکھا کر جھوٹ پھیلا رہا ہے تاکہ انہیں اپنے پروپیگنڈے کے لیے آنے والے فنڈز موصول ہوتے رہیں۔

یاد رہے کہ اداکارہ اشنا شاہ کا شمار ان سرِفہرست پاکستانی شخصیات میں ہوتا ہے جو فلسطین کی بھرپور حمایت کرتے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ اسرائیلی حملوں میں اب تک  7ہزارے زائد معصوم فلسطینی شہادت کا رتبہ حاصل کرچکے ہیں جن میں اکثریت بچوں کی ہے۔