ایون فیلڈ ریفرنس اپیلیں،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی بریت کا تفصیلی فیصلہ جاری

Oct 27, 2022 | 19:36:PM
مسلم لیگ ن، مرکزی نائب صدر، مریم نواز، کیپٹن ریٹائرڈ، محمد صفدر، بریت کا تفصیلی فیصلہ جاری
کیپشن: کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر، مریم نواز، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی بریت کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیاگیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے 41 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔
جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل بنچ نے فیصلہ جاری کیا،عدالت فیصلے میں کہاگیا ہے کہ احتساب عدالت کا چھ جولائی 2018 کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جاتا ہے،ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیلیں منظور کی جاتی ہیں۔
 فیصلے میں مزید کہاگیاہے کہ استغاثہ مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کےخلاف اپنا کیس ثابت کرنے میں ناکام رہی، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی سزا بلاجواز تھی۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 29 ستمبر مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی بریت کا مختصر فیصلہ سنایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کالانگ مارچ، سکولوں میں چھٹی کا اعلان