اٹک سے تیل کا ذخیرہ دریافت

Oct 27, 2022 | 18:17:PM
آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی، بڑی کامیابی، تیل کا ذخیرہ دریافت،
کیپشن: خام تیل دریافت، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)آئل اینڈگیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کو بڑی کامیابی مل گئی، اٹک سے تیل کا ذخیرہ دریافت ہوگیا۔
ترجمان آئل اینڈگیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے مطابق تیل کی دریافت ضلع اٹک میں کمپنی آپریٹڈویل توت ڈیپ1 سے حاصل ہوئی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ 5545 میٹر گہرے توت ڈیپ 1 ویل پر کام کا آغاز 25 دسمبر 2020 کو ہوا تھا۔ کنویں سے یومیہ 882 بیرل تیل، 0.93 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس حاصل ہو گی۔
اوجی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ دریافت سے کمپنی کے ہائیڈروکاربن وسائل میں اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ارشد شریف کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ تیار