دو روزہ فوڈ سیفٹی اینڈ نیوٹریشن ایکسپو 2022

Oct 27, 2022 | 15:53:PM
دو روزہ فوڈ سیفٹی اینڈ نیوٹریشن ایکسپو 2022
کیپشن: فوڈ سیفٹی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے دو روزہ فوڈ سیفٹی اینڈ نیوٹریشن ایکسپو 2022 کا انعقاد کیا ہے۔

 خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے زرعی یونیورسٹی پشاور، یونیورسٹی آف ہری پور، پاکستان کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (پی سی ایس آئی آر)، اے آر آئی ڈی یونیورسٹی راولپنڈی، پاکستان کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ اینڈ نیوٹریشن انٹرنیشنل کے تعاون سے دو روزہ فوڈ سیفٹی اینڈ نیوٹریشن ایکسپو کا اہتمام کیا۔ 

 تقریب پاکستان کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ(PCSIR) لیبارٹریز پشاور میں منعقد ہوئی۔ سیکرٹری خوراک مشتاق احمد اور ڈائریکٹر جنرل کے پی فوڈ سیفٹی اتھارٹی شاہ رخ علی خان نے ایکسپو کا افتتاح کیا۔

سیکرٹری خوراک ایکسپو کو سراہا اور مشترکہ منصوبے کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ایکسپو کا مقصد عام لوگوں میں محفوظ اور غذائیت سے بھرپور خوراک سے متعلق آگاہی پھیلانا ہے۔