گرج چمک کیساتھ بارشیں، محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی

Oct 27, 2022 | 10:01:AM
ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں دن کے دوران موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ شمالی علاقوں میں موسم صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہے گا
کیپشن: بارشیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں دن کے دوران موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ شمالی علاقوں میں موسم صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ اسلام آباد میں موسم خشک رات کے اوقات میں سرد رہے گا۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور پہاڑی علاقوں میں سرد رہے گا۔ چترال، دیر، سوات اور کوہستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 پنجاب کے میدانی علاقوں میں دن کے دوران موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ صبح اور رات کے اوقات میں شمالی بلوچستان میں موسم سرد رہے گا۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ کشمیر میں موسم خشک رہے گا، صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہے گا۔ گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔