کشمیریوں کے حوصلے بلند،بھارتی مظالم  ناکام ثابت ہوئے: بلاول

27 اکتوبر1947 تاریخ کا ایک سیاہ ترین دن ، انسانیت شرمندہ ہے

Oct 27, 2022 | 00:09:AM
کشمیریوں, حوصلے بلند،بھارتی مظالم , ناکام, بلاول,پیپلزپارٹی,وزیرِ خارجہ
کیپشن: پیپلزپارٹی کےْ چیئرمین و وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پیپلزپارٹی کےْ چیئرمین و وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ  مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم کا قصہ گزشتہ 75 سالوں  کے ہر دن اور ہر گھڑی پر پھیلا ہوا ہے،27 اکتوبر1947 تاریخ کا ایک سیاہ ترین دن ہے، انسانیت شرمندہ ہے۔

ا جموں و کشمیر پر بھارتی تسلط کے خلاف کشمیریوں کے یوم سیاہ پر پیغام میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ75 سال قبل آج کے دن بھارت دنیا میں  بدترین غاصب اور استعماری ملک بن کر سامنے آیا،دنیا کا سب سے بڑا جیل بنانے کے بعد بھارت اب مقبوضہ کشمیر کو سب سے بڑا قبرستان بنانے پر تلا ہوا ہے،بھارت 75 سال ظلم اور جبر کے پھاڑ ڈھانے کے باوجود کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانے میں ناکام ہوچکا ہے۔

ایک لاکھ کشمیریوں کے قتل اور ہزاروں جبری گمشدگیوں کے باوجود کشمیری عوام کے جذبہ حریت میں کمی نہیں آئی،دنیا مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین پامالی کو روکے، عالمی برادری کشمیریوں سے کیا گیا استصواب رائے کا اپنا وعدہ پورا کرے۔

بلاول بھٹو زرداری نےعزم کا اظہار کا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی سطح پر حمایت جاری رکھے گا،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جدوجہدِ خودارادیت کے دوران شہید ہونے والے کشمیریوں کو سلام پیش کیا۔