ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے انکار ، حارث رؤف کا بگ بیش لیگ کیلئے این او سی تاخیر کا شکار

Nov 27, 2023 | 21:08:PM
ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے انکار ، حارث رؤف کا بگ بیش لیگ کیلئے این او سی تاخیر کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )پاکستان کرکٹ بورڈ اور پلیئرز  کے درمیان غیر ملکی لیگز کھیلنے کیلئے این او سیز کا پھڈا پھر سر اٹھانے لگا۔ 

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے معذوری کرنے والے حارث رؤف کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے ممکنہ طور پر انتقامی نشانے پر رکھ لیا، حارث رؤف کا بگ بیش لیگ کے لیے این او سی تاخیر کا شکار ہو گیا، آسٹریلوی لیگ انتظامیہ کیلئے  حارث رؤف کا این او سی درد سر بن گیا،بگ بیش لیگ میں حارث رؤف ٹیم میلبرن اسٹار کے مرکزی کھلاڑی ہیں۔ 
ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ کی کل پریس کانفرنس شیڈول ہے جس میں  حارث رؤف سمیت پلیئرز کے این او سی پر فیصلہ متوقع ہے ، 10دسمبر تک جاری نیشنل ٹی ٹوئنٹی کے اختتام پر پلیئرز کے این او سیزجاری کیے جانے کا امکان ہے جبکہ آسٹریلوی لیگ ’’بگ بیش‘‘ 7 دسمبر سے شروع ہو گی۔ 

یہ بھی پڑھیں :عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں  سزا سنانے والے  جج کی اہم عہدے پر تعیناتی