ایک موبائل پر دو واٹس ایپ کیسے استعمال کریں؟؟جانئے مکمل طریقہ

Nov 27, 2021 | 18:59:PM
واٹس ایپ
کیپشن: ایک موبائل پر دو دو واٹس ایپ اکاؤٹس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )دنیا بھر میں موبائل  استعمال کرنے والے اکثر لوگ دو سموں کا استعمال کرتے ہیں اس لئے وہ اس پریشانی میں نظر آتے ہیں کہ وہ اپنے فون پر دو واٹس ایپ کیسے چلاسکتے ہیں ؟؟ ڈوئل سم موبائل رکھنے والے صارفین ایک موبائل فون میں دو واٹس ایپ باآسانی چلاسکتے ہیں اس کے لیے آپ کو چند آسان اقدامات پر عمل کرنا ہوگا۔ آیئے ہم آپ کوایک فون پرواٹس ایپ کے دو مختلف اکاؤنٹس چلانے کا طریقہ بتاتے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:

سب سے پہلے آپ کے لئے یہ جاننا ضروری ہے کہ چین سے بننے والے سمارٹ فون اوپو، شاومی ،ہواوے اور ویو  نے اس کا حل نکالا ہے یہاں تک کہ سام سنگ  بھی ڈوئل میسنجر   کی سہولت فراہم کرتا ہے ۔اب ہم چلتے ہیں کہ اسمارٹ فون پر ڈوئل واٹس ایپ کو کیسے فعال کیا جائے؟

پہلا مرحلہ: سب سے پہلے، اپنے اسمارٹ فون کی 'سیٹنگز' پر جائیں۔

دوسرا مرحلے میں صارفین کو سیٹنگز میں ڈوئل ایپس، کلون ایپ، ٹوئن ایپ، یا متوازی ایپس کا آپشن ملے گا۔یہ آپ کے سمارٹ فون پر منحصر ہے کہ آپ نے کس آپشن کو سلیکٹ کرنا ہے ۔درج ذیل موبائل فونز میں یہ آپشن ہوگا۔

سام سنگ :ڈوئل میسینجر

شیاؤمی :ڈوئل ایپ

رئیل می:کلون ایپ

ون پلس: متوازی ایپ

اوپو: کلون ایپ

ویوو: کلون ایپ

ایسس : ٹوئن ایپ

آپ اپنا دوسرا اکاؤنٹ ایکٹیویٹ کرنے کے لیے 'WhatsApp' آپشن کو ایکٹیویٹ کر سکتے ہیں۔صارفین کے پاس یہ اختیار بھی ہے  کہ وہ دوسرے اکاؤنٹ کا نام تبدیل کرسکتے ہیں (تاکہ دونوں اکاؤنٹس میں فرق ہوسکے )

اب، 'ہوم اسکرین' پر واپس جائیں۔ آپ کو واٹس ایپ میسنجر کے لیے دو مختلف آئیکون نظر آئیں گے۔متوازی ایپلیکیشن کھولیں اور نیا اکاؤنٹ ترتیب دینے کا عمل شروع کریں۔

 واٹس ایپ اکاؤنٹ بنانے کیلئے اقدامات 

واٹس ایپ اکاؤنٹ کھولیں acceptکا آپشن دبائیں ساتھ ہیcontinueپر کلک کریں ۔۔۔اب فون نمبر درج کریں جس پر  آپ اپنا اکاؤنٹ بنانا  چاہتے ہیں اور  nextکا آپشن کلک کریں۔۔ آپ کو تصدیق کے لیے ایک OTP موصول ہوگا۔ایک بار جب آپ OTP داخل کریں گے، آپ سے سیٹ اپ کا عمل مکمل کرنے کے لیے کہا جائے گا ۔۔اپنے اکاؤنٹ کا  نام، ڈسپلے امیج  لگانے کے بعد آپ کا اکاؤنٹ سیٹ اپ ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: