عالمی منڈی میں کمی ، پاکستان میں سونے کی قیمت بڑھ گئی

Nov 27, 2020 | 20:02:PM
عالمی منڈی میں کمی ، پاکستان میں سونے کی قیمت بڑھ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے حالانکہ عالمی مارکیٹ میں قیمت کم ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 10 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔دس گرام سونے کی قیمت 257 روپے اضافے سے 94993 روپے ہے۔ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت 8 ڈالر کم ہوکر 1807 ڈالرفی اونس ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہوا تھا اور آج عالمی منڈی میں کمی کے باوجود ایک بار پھر 300 سو روپے فی تولہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔