چودھری پرویز الٰہی حکومت پر برس پڑے 

May 27, 2022 | 21:01:PM
چودھری پرویز الٰہی ، برس پڑے
کیپشن: پرویز الٰہی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی نے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر کے حکومت نے عوام پر ایک نہیں دو بم گرائے ہیں، پہلے مہنگائی کیا کم تھی کہ اب ٹرانسپورٹ کی وجہ سے مہنگائی میں 50 فیصد سے زائد اضافہ ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے دورہ روس کے دوران پاکستان کو سستے تیل کی فراہمی کیلئے روس سے ڈیل مکمل کر لی تھی، اب جعلی حکمران روس سے سستا تیل کیوں نہیں لیتے، بھارت نے روس سے سستا تیل لے کر اپنے عوام کو ریلیف فراہم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نااہل حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی کی چکی میں پسنے کیلئے بے یار و مددگار چھوڑ دیا ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ عمران خان نے لانگ مارچ ختم نہیں کیا بلکہ صرف 6 روز کیلئے حکومت کو مہلت دی ہے، حکومت فوری طور پر گرفتار کارکنوں کو رہا کرے، اعلیٰ عدلیہ نے بھی گرفتار کارکنوں کی رہائی کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف اور حمزہ شہباز نے پورے ملک میں وحشت و درندگی کا جو کھیل کھیلا ہے اس پر پوری دنیا میں پاکستان کی بدنامی ہوئی ہے۔