ڈالرکو اچانک’پر‘لگ گئے،چار دن کی چھٹی کے بعد مہنگا

Mar 27, 2023 | 10:41:AM
ڈالرکو اچانک’پر‘لگ گئے،چار دن کی چھٹی کے بعد مہنگا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)ڈالرکو اچانک’پر‘لگ گئے،چار دن کی چھٹی کے بعد مہنگا ہوگیا، انٹربینک میں چار دن کی چھٹی کے بعد ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

گزشتہ ہفتے کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 72 پیسے سستا ہوکر 283.20 روپے پر بند ہوا تھا۔آج انٹربینک میں چار دن کی چھٹی کے بعد کاروبار کا آغاز ہوا تو روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا۔

ضرور پڑھیں :حکومت معیشت کو پائیدار ترقی کی راہ پر ڈالنے کیلئے کوشاں ہے:اسحاق ڈار
انٹربینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر 30 پیسے مہنگا ہوا ہے جس کے بعد ایک امریکی ڈالر 283.50 روپے کا ہوگیا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام،100 انڈیکس میں 58 پوائنٹس کا اضافہ ہوا،100 انڈیکس 0.15 فیصد اضافے سے 40 ہزار کی سطح پر بند ہوا،2.50 ارب روپے مالیت کے 6.45 کروڑ شئیرز کا کاروبار کیا گیا ۔
مارکیٹ میں مجموعی طور پر 317 کمپنیوں کے شئیرز میں کاروبارکیا گیا ،135 کمپنیوں کے شئیرز میں اضافہ جبکہ 154 کمپنیوں میں شئیرز کی قیمت میں کمی ہوئی۔