خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی دور کا میگاسکینڈل سامنے آگیا،قومی خزانے کا بے دریغ استعمال 

Mar 27, 2023 | 00:39:AM
خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی دور کا میگاسکینڈل سامنے آگیا،قومی خزانے کا بے دریغ استعمال 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی دور کا میگاسکینڈل سامنے آگیا، سابق حکمران قومی خزانے کو مال مفت ،دل بے رحم کی طرح استعمال کرتے رہے،پی ٹی آئی مخالفین کی ٹرولنگ کیلئے سرکاری خزانے کااستعمال کرتی رہی،نگران مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے پی ٹی آئی ٹرولز کابھانڈا پھوڑ دیا۔
فیروز جمال شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت میں 5 ہزار سوشل میڈیا ٹرولز بھرتی کئے گئے ،پی ٹی آئی ٹرولزکوسرکاری خزانے سے ساڑھے 12کروڑ کی ادائیگیوں کابھی انکشاف ہوا ہے۔نگران مشیر وزیراطلاعات خیبرپختونخوا نے کہا کہ صرف وزارت اطلاعات میں 1200ٹرولز ہیں ، مختلف محکموں میں 3800 ٹرولز کی تلاش جاری ہے،فیروز جمال شاہ کا مزید کہناتھا کہ پی ٹی آئی ٹرولز کوگھر بیٹھے 25ہزار ماہانہ ملتے ہیں،ٹرولزپی ٹی آئی کے حق میں مخالفین کے خلاف ٹرولنگ کرتے ہیں،ٹرولرز اب بھی فعال ہیں، 3 ماہ کا کنٹریکٹ باقی ہے۔
نگران مشیر اطلاعات خیبر پختونخوانے کہا کہ پی ٹی آئی کی حامی بیورو کریسی تحقیقات کی راہ میں رکاوٹ ہے،سوشل میڈیاٹرولز کی ایک سال کے کنٹریکٹ پر بھرتیاں کی گئی تھیں ۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ کے 15 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی الیکشن ؛ پیپلز پارٹی کو سبقت حاصل